7 martyrs

میر علی میں سکیورٹی پوسٹ پر دہشتگرد حملہ2،فوجی افسروں سمیت 7 شہید ،6دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) میر علی کے علاقہ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ،پانچ جوان شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح سکیورٹی پوسٹ پر دھاوا بول دیا ،بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرا دی ،کئی خود کش دھماکے کیے گئے جس کے نتیجہ میں عمارت کی چھت گر گئی ،ملبے تلے دب کر پانچ جوان شہید ہو گئے ۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔کلیئرنس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلہ میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : سکندر سلطان کیخلاف کھلی جنگ کااعلان،تحریک انصاف ریفرنس دائر کرنے کو تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں