راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ ،شہدا کی یادگار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم اور کابینہ کا استقبال کیا ۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ فوج کی آپریشنل تیاریوں کیلئے تمام تر وسائل فراہم کریں گے ۔آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی بھرپور حمایت کی جائیگی ۔
