marium nawaz

”وزیراعظم کا معاشی روڈ میپ تاریخی و انقلابی ہے“مریم نواز کی شہباز شریف کے ویژن کی تعریف

لاہور (وقائع نگار )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاشی روڈ میپ کا خیرمقدم، تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ویژن قابل تحسین ہے،پاکستان کومعاشی بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم نے بہترین روڈ میپ پیش کیا،مہنگائی میں کمی اور غربت میں تخفیف معاشی روڈ میپ کا قابل تحسین حصہ ہے،زرعی شعبے میں کم لاگت زرعی مداخل سے زیادہ پیداوار کا حصول ہمارا ہدف ہے، معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف اور سنی اتحاد میں فاصلے بڑھنے لگے،علی ظفر بھی بول پڑے،حامد رضا کا ترکی بہ ترکی جواب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں