پشاور (نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے اوربھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں نے این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے، عمران خاننے پوچھا کہ بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟ ان کوبتایا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کر ایم این اے بنے گا، عمران خان کو پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔
