اسلام آ باد (جنرل رپورٹر ) ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دئیے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر بٹ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت دے دی گئی،ڈاکٹرسعید الہی نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، ڈاکٹرسعید الہی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے حاصل کئے ہیں، قیادت جو فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔
