حب (کرائم رپورٹر )ایرانی تیل سے بھری کار اور موٹرسائیکل میں تصاودم کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایرانی تیل سے بھری ہوئی کار سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی اور موٹر سائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل اور کار سوار جلنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
