عدالت نے ٹوئٹر کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا

عدالت نے ٹوئٹر کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا

لاہور (عدالتی رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواست کی سماعتجسٹس شاہد بلال حسن نے کی اور ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت کیوکیل کاموقف سن کر نوٹس کرنے یا نہ کرنیکا فیصلہ کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ ایکس((ٹویٹر ) کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کے مترادف ہے، آئینی طور پرکسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں