وہ جماعت جس نے لاہور بھر میں "خدمت کا رمضان مہم" کا آغاز کر دیا

وہ جماعت جس نے لاہور بھر میں “خدمت کا رمضان مہم” کا آغاز کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ لاہور بھر میں ہم نے خدمت کا رمضان مہم کا آغاز کر دیا ہے۔مرکزی مسلم لیگ لاہور میں ابھی تک 93 مقامات پر سحری و افطاری کے دسترخوان لگا ری ہے۔ جبکہ تمام یونین کونسل لیول پر اوپن کچن بنائے جارہے ہیں۔ جہاں سے کارکنان اور رضاکار لوگوں کی دہلیز پر سحری پہنچا رہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سی بلاک میں لگائے گئے سحری و افطاری کے دسترخوان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے بھی عوام میں موجود تھے۔ الیکشن کے بعد عوام میں موجود ہیں۔مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی پہلی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے لاہور سمیت پورے پاکستان میں سب سے زیادہ سحری و افطاری کے دسترخوان اور اوپن کچن چل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں