pakistan no

دنیا کے غریب ترین ملکوں میں پاکستان کس نمبر پر ؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست کی رپورٹ جاری کر دی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے ساتھ اول نمبر پر ہے۔رپورٹ ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی گئی ہے۔دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں پہلے10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں، جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے۔ جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے جس کا فہرست میں نمبر 40 واں ہے، پاکستان کا نمبر 52 واں ہے، بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ کو ضیا دور کی مجلس شوریٰ قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں