حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کتنا سیلز ٹیکس لے رہی ہے؟شاہد خاقان عباسی کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے پیٹرولیم ڈیلرز کا جو حق ہے وہ ان کو ملے اور جو لوگ پیٹرولیم مصنوعات عوام تک پہنچاتے ہیں ان کو حق ملنا چاہیے، پیٹرول کی فروخت میں ناپ تول کی چوری ہوتی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے 12 فیکٹرز ہیں۔ مجھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم سے اتفاق نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے 9 فیکٹرز کا تعین اوگرا کرتا ہے اور حکومت کا قیمتوں کے تعین کے 12 فیکٹرز پر کوئی کنٹرول نہیں، حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی اور پیٹرول کی قیمت کے تعین سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر نظام بنانا ہے تو قیمتوں کے عمل کو ڈی ریگولیٹ کرنا پڑے گا، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ڈیلرز کو کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں