کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر ہاﺅس کی بھی گیس بند،گورنر سندھ بھی گیس بحران سے پریشان ہو گئے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاﺅس میں بھی سلنڈر استعمال کیا جا رہا ہے ،کئی بار ایم ڈی سوئی سدرن کو فون کیا کہ آئیں اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا ،شاید وہ بہت مصروف ہیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے ان کے پاس وقت ہی نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : توڑ پھوڑ کیس میں عمر ایوب کی ضمانت میں توسیع