وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات پر صدرزرداری کا ردعمل بھی آگیا

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات پر صدرزرداری کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی ملاقات پر صدرمملکت آصف علی زرداری کا ردعمل بھی آگیا اور انہوں نے ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات احسن اقدام ہے، یہی وقت ہے کہ ہم اختلافات دورکرنے کا سوچیں،میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں