گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 82میں دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کی ایک اور نشست مل گئی ، ا س نشست سے آزاد امیدوار بلال اعجاز کامیاب قرار پائے تھے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی نتائج کو (ن) لیگ کے امیدوار اظہر قیوم نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرہ 3197ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، اظہر قیوم نے ایک لاکھ 10ہزار57ووٹ حاصل کئے ہیں۔
