بلوچستان کابینہ کی تشکیل، وزیراعلیٰ نے اختلافات کی تردیدکردی

بلوچستان کابینہ کی تشکیل، وزیراعلیٰ نے اختلافات کی تردیدکردی

کوئٹہ(جنرل رپورٹر) بلوچستان کابینہ کی تشکیل میں اختلافات کی وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے تردیدکردی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہترین کابینہ تشکیل دیں گے، گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر کے جلد کابینہ بنائیں گے، آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں