عمران خان نے فی الفورآئی جی خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی

عمران خان نے فی الفورآئی جی خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی

راولپنڈی(نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی فی الفورآئی جی خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی، آئی جی کو ہٹانے کیلئے وزیر اعلی کے حوالے سے پیغام بھی دیا ہے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کے پی میں افسران نے پی ٹی آئی کے ورکرز پر قیامت صغری برپا کی، ڈی پی اوز نے ہمارے ورکرز کو اغوا برائے تاوان کرکے کروڑوں روپے لیے،جس نے ناجائز مقدمہ درج کیا یا ایم پی او کا اطلاق کیا اس کا حساب ہوگا، ناجائز مقدمہ یا ایم پی او لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی سفارش کریں گے۔ رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کسی افسر کے ساتھ انتقام کی پالیسی نہیں ہے لیکن مجرم ہوا تو نہیں چھوڑیں گے،ظلم و جبر، قتل، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کا احتساب ضرور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں