لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی کو پولیس نے اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش کیا۔سابق وزیراعلیٰ نے کمرہ عدالت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے،پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے، یہ نشست وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے خالی کی ہے ۔پرویزالٰہی نے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عوام سے دھوکہ کیا گیا، فارم 45 ہی ان جعلی حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے،ن لیگ مفاہمت کی نہیں انتقام کی سیاست کر رہی ہے، ملکی تاریخ میں کبھی جیلوں میں اتنے سیاسی قیدی نہیں دیکھے جتنے آج بندہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ”نصف صدی کے بعد انصاف نہیں چاہیے،جوڈیشل کمیشن بٹھائیں جو 9مئی8فروری کا احاطہ کرے “