IMF demands

”کھاد کارخانوں کو سستی گیس بند کی جائے “آئی ایم ایف نے ”ڈو مور “کا منترا شروع کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ”کھاد کارخانوں کو سستی گیس بند کی جائے “آئی ایم ایف نے ”ڈو مور “کا منترا شروع کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی ختم کرنے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات میں ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن ،ٹیکس پالیسی پربریفنگ دی۔ ، وزارت توانائی حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آوٹ لک، کاسٹ سائیڈ ریفارمز بارے گاہ کیا۔ آئی ایم ایف کے وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی کو جلد ختم کرنے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جو حکومت خود ایک بحران ہووہ ملک کو مسائل سے کیا نکالے گی ،بیرسٹر گوہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں