اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی اسد طور کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ،ایف آئی اے کاتفتیشی افسر بیمار ،جج برہم ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں اسد طور کی ضمانت پر سماعت ہوئی ،انکے وکیل نے کہا کہ اسد طور پر مقدمے کا مقصد آواز کو دبانا ہے ،ریکارڈ صاف ہے ضمانت منظور کی جائے ۔ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ تفتیشی افسر بیمار ہے آج ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکتا ۔جج ہمایوں دلاور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پراسیکیوٹر پیر کو پیش نہ ہوئے تو فیصلہ کردونگا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس،گنڈاپور سمیت تمام قیادت موجود ،اہم ایشوز پر غور