core commety meeting

تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس،گنڈاپور سمیت تمام قیادت موجود ،اہم ایشوز پر غور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا ہاﺅس میں بیرسٹرگوہر کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس ،اہم ایشوز پر بات چیت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ،عمر ایوب ،شاہ فرمان ،شعیب شاہین ،علی محمد خان بابر اعوان ،نیاز اللہ نیازی سمیت پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہیں ،اجلاس میں سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور جاری ،عمران خان سے ملاقات پر پابندی کا معاملہ بھی زیر غور ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بندر بانٹ بند کرو ،تمہارے باپ کا ملک نہیں،ایسی مزاحمت کرینگے کہ یاد رکھو گے ،اسد قیصر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں