asad qaiser

بندر بانٹ بند کرو ،تمہارے باپ کا ملک نہیں،ایسی مزاحمت کرینگے کہ یاد رکھو گے ،اسد قیصر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے سخت مزاحمت کی دھمکی دیدی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں کہ یہ نظام چلے ،اس ملک کو کسی آئین و قانون کے مطابق چلنا ہے ،جو بندر بانٹ جاری ہے وہ بند کی جائے ،اب کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کمشنر کو انکی خدمات کے بدلے میں کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے ،یہ تمہارے باپ کا ملک نہیں ہے ،ہم دس ارکان اسمبلی بھی ہوئے تو ایسی مزاحمت کریں کہ کہ ہمیشہ یاد رکھو گے ،ہم ہر طرح کی لڑائی لڑنے کو تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا دباﺅ کامیاب،چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں