peshawar H Court decision

پشاور ہائیکورٹ سے بھی جواب مل گیا،سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ سے بھی جواب مل گیا ،سنی اتحاد کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پانچ رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا ،فیصلہ میں کہا گیا کہ پانچ رکنی بینچ متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواستوں کو مسترد کر تا ہے ۔یار رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ کی 48نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں