اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حسن اور حسین نواز کی 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں کے وارنٹ منسوخ کر دیے اور 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ۔حسن اور حسین نواز نے عدالت میں کل کی حاضری سے استثنا کی درخواست دیدی ۔
