اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاشی ٹیم او ر آئی ایم ایف مشن کے درمیان تعارفی سیشن وزارت خزانہ میں ہو ا ،مذاکرات 18مارچ تک جاری رہیں گے ۔پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لیے ،آخری اقتصادی جائزے کی کامیابی پر 1.1ارب ڈالر ملیں گے ،آخری قسط ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کرنے پر بات ہو گی ،6سے8ارب ڈالر کے نئے قرض کیلئے بھی مذاکرات ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں : حکومتی اتحاد کی 2بڑی جماعتوں میں کھڑاک شروع