پی آئی اے نے پائلٹس اور عملے کو روزے کی حالت میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

پی آئی اے نے پائلٹس اور عملے کو روزے کی حالت میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آ باد (جنرل رپورٹر ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے ) نے پائلٹس اور عملے کو روزے کی حالت میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیدیااور اس سلسلے میں تمام کیبن کریو ممبران کو ایک خط میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ روزہ کی حالت میں پرواز کرنا ممکن ہے، لیکن ایسی صورت میں خطرے کا عنصر قابل غور ہے اور حفاظت کا مارجن کم سے کم ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں، غلط اور تاخیر سے کیے گئے اقدامات سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، اسلام میں بھی سفر کے دوران روزہ رکھنے کے لیے نرمی موجود ہے۔ حکام نے کہاکہ روزے کی حالت میں توجہ اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے، اضطراب سست ہونے لگتا ہے اور قوت برداشت بھی کم ہوجاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں