اسلام آباد (بزنس ڈیسک) محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر خزانہ بننے کے بعد ایچ بی ایل کے نئے صدرمحمد ناصر سلیم نے عہدہ سنبھال لیا، یادرہے کہ وزارت سنبھالنے کیلئے اورنگزیب مستعفی ہوئے تھے جس کیو جہ سے تقریبا 7 سال بعد تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایاکہ ایچ بی ایل کے نئے سی ای او محمد ناصر سلیم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری سے مشروط ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، وہ ایک تجربہ کار بینکر ہیں جن کا تجربہ 36 سال کا ہے۔ محمد ناصر سلیم امریکا، ابوظہبی اور پاکستان میں امریکن ایکسپریس بینک، سٹی گروپ اور ابوظہبی اسلامک بینک جیسے اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
