barrister gohar

موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں رہی،دہشتگردی کو ہلکا نہ لیا جائے،بیرسٹر گوہر کی تنبیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں رہی ،دہشتگردی کو ہلکا نہ لیا جائے،بیرسٹر گوہر کی تنبیہ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں رہی ،ایسے لوگوں کو عہدے دیے گئے جو غیر جانبدار نہیں ہو سکتے ،ہماری کوشش ہے کہ برف پگھلے اور ہم آگے بڑھیں ،دہشتگردی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ،ہم نہیں چاہتے کہ اسے ہلکا لیا جائے ،حکومت بانی تحریک انصاف کے حوالے سے جو بھی اقدام اٹھائے ہمیں اعتماد میں لیا جائے ،ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے دروازے کبھی بند نہیں کیے ،ہم پارلیمان میں ایکٹو ہیں لیکن ہمیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا ۔

یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کا دھماکہ کرنے والے کمشنر غائب،عدالت کا ہر صورت تلاش کر کے پیش کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں