راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) دھاندلی کا دھماکہ کرنے والے سابق کمشنرراولپنڈی غائب،عدالت کا ہر صورت تلاش کر کے پیش کرنے کا حکم ۔
الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگانے والے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو عدالت نے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت میں داخل اپنے جواب میںکہا کہ سابق کمشنرمسلسل روپوش ہیں،وہ حافظ آباد میں اپنے آبائی گاوں والے گھر میں بھی موجود نہیں ،عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر کو 15 اپریل تک تلاش کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔یاد رہے کہ وکلا نے سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی نے وزیر داخلہ کا چارج سنبھال لیا