shehbaz aimel wali meeting

شہباز شریف کی ایمل ولی خان سے ملاقات،والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ایمل ولی خان سے ملاقات ،والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
نجی ٹی وی کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے چارسدہ گئے ، اسحاق ڈار ،خواجہ آصف،امیر مقام اور غلام احمد بلور بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔شہباز شریف نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی ۔

یہ بھی پڑھیں : ”اجازت کے باوجودعمران خان سے ملاقات نہ کرائی “راجہ ناصرعباس عدالت پہنچ گئے ،جیلر کونوٹس جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں