اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر آج سماعت ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر آج سماعت ہو گی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ آج اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا ،عدالت نے درخواست گزار وکیل سلمان صفدر سے آج دلائل طلب کر رکھے ہیں ۔
