tarar

”عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں “وفاقی وزیراطلاعات کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف اڈیالہ جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں ،کچھ سیاسی عناصر اپنے مفادات کیلئے ملک کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں اور اب بھی پہنچا رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،کسی کو بھی معیشت کو نقصان نہیں پہنچانے دینگے، پی ٹی آئی کی سازش کو بے نقاب کرنا میری ذمہ داری ہے ،یہ لوگ سازش کر ہے ہیں کہ پاکستان سے جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لے لیا جائے ۔میانوالی اور اڈیالی جیل کا آڈٹ کیا جا رہا ہے ،کیس ایک جیل میں ملاقات پر پابندی نہیں لگائی گئی ،بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ افراد کیس، پولیس نے 3 افراد کی گرفتاری ظاہر کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں