اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ملکی معاشی حالات کے پیش نظر صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرزرداری نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی ہے۔ یادرہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روزعہدے کا چارج سنبھالاتھا۔
