محسن نقوی نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا

محسن نقوی نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد محسن نقوی نے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ شہبازشریف کابینہ میںوزارت ملنے کے بعد محسن نقوی نے کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سےقوم کی خدمت کرنےکا اعزاز حاصل ہوا، میں نے اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق نگران وزیراعلیٰ  نے کہا اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں