آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر، نومنتخب وفاقی وزیرخزانہ کا بیان بھی آگیا

آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر، نومنتخب وفاقی وزیرخزانہ کا بیان بھی آگیا

اسلام آباد (بزنس ڈیسک ) شہبازشریف کابینہ کے نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا اور کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا، توقع ہے کہ سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں