مریم نواز نے لاہور میں ایک اور ارفع کریم ٹاوربنانے کی منظوری دیدی

مریم نواز نے لاہور میں ایک اور ارفع کریم ٹاوربنانے کی منظوری دیدی

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ایک اور ارفع کریم ٹاوربنانے کی منظوری دیدی اور کہاہے کہ دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اور لاہور نالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ مریم نواز نے لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی اصولی منظوری دے دی، لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کر دی۔ وزیراعلی نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبہ کے لئے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں