خاموش رہنے کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطے کئے، علیمہ خان نے دعویٰ کردیا

خاموش رہنے کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطے کئے، علیمہ خان نے دعویٰ کردیا

لاہور (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں سمیت 34ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی، عدالت پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے دعویٰ کیا کہ ڈیل کا مطلب ہے چپ رہیں، ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطے کیے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال دیں گے آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، ہم عدالت آئے ہیں تو جج ہی نہیں ہے، کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا تو کبھی جج نہیں آتے، لوگوں کو 9 ماہ سے تنگ کیا جا رہا ہے، تفتیش ہی مکمل نہیں ہو رہی، ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ عمران خان کی آنت میں تکلیف تھی سپرنٹنڈنٹ کو ہمیں بتانا چاہیے تھا تاکہ ہم اپنے ڈاکٹر کا بندوبست کریں، سپرنٹنڈنٹ کہتا ہے ہمیں اوپر سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں