علیم خان نے بھی وزارت کا چارج سنبھال لیا

علیم خان نے بھی وزارت کا چارج سنبھال لیا

اسلام آ باد (جنرل رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر نجکاری علیم خان نے بھی وزارت کا چارج سنبھال لیا، وزارت نجکاری پہنچنے پر سینئر افسران اور عملے کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق عبدالعلیم خان کو سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے اور انہوں نے گزشتہ روز بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا تھا۔ وزارت کا حلف لینے کے بعد وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سیاست اور اختلافات سے قطع نظر ہمیں صرف اور صرف ملک کاسوچنا ہے، وعدے پورے کرنے کیلئے پہلے دن سے ہی کام شروع کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں