اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق قرار دیدیا ۔
پارٹی رہنماﺅں نے ہنگامی پریس کانفرنس کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کوئی عام قیدی نہیں ہیں ،ہمیں بتایا جائے کہ ایک دم سے ملاقات پر پابندی کس نے لگائی ،کس نے یہ سمری بھجوائی ہے ،عمران خان پر دو بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں ،ہمیں پارٹی قائد کی صحت اور سکیورٹی کے حوالے سے آگا ہ کیا جائے اورفوری کل تک عمران خان سے ملاقات کا بندوبست کیا جائے ۔عمر ایوب نے کہا کہ سکیورٹی کا ڈرامہ کر کے ملاقات پر پابندی لگائی جا رہی ہے ،ہم نے خود جیل کے باہر رہ کر دیکھا کہ عام ملاقاتی اندر جا رہے تھے ،ملاقات پر پابندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جس پر احتجاج کریں گے ،جیل انتظامیہ کو اسمبلی میں بلائیں گے ۔
