tariq fatimi

طارق فاطمی کی ایک بار پھرآمد،وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈپلومیٹ طارق فاطمی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق طارق فاطمی کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری سے طارق فاطمی کو معاون خصوصی بنایا گیا ،ان کو درجہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا ۔یاد رہے کہ ڈان لیکس کیس میں مشکوک کردار پر اپریل 2017میں وزیراعظم ہاﺅس سے جاری حکم پر طارق فاطمی کو خصوصی مشیر برائے وزیراعظم کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”کپتان سے ملاقات پر پابندی کی وجہ سینیٹ الیکشن“اپوزیشن لیڈر کا حکومت پر سنگین الزام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں