لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاعر عوام حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے ۔
حبیب جالب 24 مارچ 1928کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے،انہوں نے تاعمر عوام کے حقوق کی آواز بلندکی، صحافت کوذریعہ معاش بنایا ان کی نظمیں مختلف رسالوں اور اخباروں کی زینت بنتی رہیں،عوام کیلئے آواز اٹھانے پر انہیں کئی بار قید و بند کی صوبتیں برداشت کرنا پڑیں لیکن جالب نے ہر عہد میں سیاسی و سماجی ناانصافیوں کیخلاف علم بلند کیا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ حکومت کے معتوب اور عوام کے محبوب رہے، جالب نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا، انہوں نے ظلم و زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ آج بھی عوام کی زبانوں پر جاری و ساری ہے ۔
