پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے بقایا جات وصول کرنے کیلئے پلان آف ایکشن تیار کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے پی حکومت نے مالی معاملات کو کیس پیش کرنے کیلئے دستاویزات تیار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ،وزیر اعلیٰ گنڈا پورکی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شنوائی نہ ہونے کی صورت میں عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا ،اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے 1510ارب روپے صرف پن بجلی کی مد میں وفاق کے ذمے ہیں،این ایف سی کے 262ارب اس کے علاوہ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ گنڈاپوربھرپور فارم میں آ گئے،چیف سیکرٹری کو ہٹانے کیلئے وفاق کو خط