فواد چوہدری کو بھی اہلخانہ سے فون پر بات کی اجازت مل گئی

فواد چوہدری کو بھی اہلخانہ سے فون پر بات کی اجازت مل گئی

اسلام آ باد (عدالتی رپورٹر) سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کو بھی اہلخانہ سے فون پر بات کی اجازت مل گئی اور احتساب عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کر دی۔ پاکستان ٹائم کے مطابقتعمیراتی منصوبوں میں خردبرد سے متعلق کیس میں گرفتارفواد چوہدری کو کو نیب نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔ فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ خاندان کے افراد اور بیٹیوں سے فون پر بات کی اجازت دی جائے جس پر احتساب عدالت نے استدعا منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں