کئی گھنٹوں کی پولیس تحویل کے بعد سردار لطیف کھوسہ کا بیان بھی آگیا

کئی گھنٹوں کی پولیس تحویل کے بعد سردار لطیف کھوسہ کا بیان بھی آگیا

لاہور (جنرل رپورٹر)مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کے دوران کئی گھنٹوں کی پولیس تحویل کے بعد رکن اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کا بیان بھی آگیااورانہوں نے کہاکہ کوئی تشدد نہیں کیاگیا۔ انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے پرامن احتجاج کیا، کسی اور جگہ ایسا تشدد نہیں کیا گیا، مجھے 6گھنٹے تک بٹھا کر رکھا، میں ایم این اے ہوں، بغیر سپیکر کی اجازت مجھے گرفتار نہیں کیا جا سکتا، میرے ڈرائیور پر پولیس وردی پھاڑنے کا پرچہ دیاگیا۔ لطیف کھوسہ کا یہ بھی کہناتھا کہ میں ان کے خلاف اغوا کا پرچہ بھی کرواوں گا، پولیس بتائے کہ کس کے کہنے پر ہمارے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، عوام نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی عوام کا لیڈر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں