خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج میں نقد رقم دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کتنی ہوگی؟ جانئے

خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکیج میں نقد رقم دینے کا اعلان لیکن یہ رقم کتنی ہوگی؟ جانئے

پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا حکومت نے راشن دینے کی بجائے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کر دیااور یہ رقم دس ہزار روپے ہوگی جو یقیناً پنجاب کے ریلیف پیکج سے زیادہ ہے۔ صوبائی وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کاکہناتھاکہ نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانا ہے، صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہے، خیبر پختونخوا میں تقریبا 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں اور ہر خاندان کو 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں