کراچی (شوبز ڈیسک) معروف مصنف اور طنز و مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا سے متعلق خبروں پر موقف جاری کردیا اور ایسی افواہوں کی تردید کردی۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انور مقصود نے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں۔ لوگ مجھے فون کر کے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔انہوں نے تمام بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نہ صرف ایسی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں بلکہ ان لوگوں کی بھی مذمت کرتا ہوں جو بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پھیلاتے ہیں۔
