haris dar

تمام یونین کونسلز میں سحری کے اوپن کچن بنائینگے،حارث ڈار

لاہور( سیاسی رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا ہے کہ اس کمر توڑ مہنگائی نے غریب اور سفید پوش گھرانوں کو معاشی طور پر مفلوج کر دیا ہے،مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت اس ماہ مبارک کو خدمت کا رمضان بنائے گی۔لاہور کی 422 یونین کونسلز میں سحری کے اوپن کچن بنانے جارہے ہیں، پورے لاہور میں 6000 ہزار افراد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں اور یونین کونسل لیول پر اہلیان لاہور کی دہلیز تک سحری پہنچائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ استقبال رمضان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور کے تمام تحصیلوں کے صدور اور پی پی حلقوں کے جنرل سیکرٹریز شریک تھے۔ انجنئیر حارث ڈار نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نزول رحمت اوربرکتوں کامہینہ ہے۔رمضان کا مہینہ ہم سب کے لئے دوسروں کے غم باٹنے اور احساس کرنے کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مہینہ میں ہم اپنے اردگرد مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کریں اور ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل میں مثبت کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ،تحریک انصاف آئیندہ 48گھنٹے میں اہم اعلان کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں