لاہور( سیاسی رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں خدمت کی سیاست کا سفر جاری رکھیں گے۔ ماضی کی طرح امسال بھی پورے ملک میں لاکھوں افراد تک سحری و افطاری پہنچائیں گے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں گرینڈ کچن بنائے جارہے ہیں۔ جس میں پورا ماہ مستحق اور متوسط طبقے کے لیے سحری بنائی جائے گی اور ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ڈے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت اس ماہ مبارک کو خدمت کا رمضان بنائے گی ماہ رمضان جہاں انفرادی اصلاح، تزکیہ نفس اور عبادت کا تقاضا کرتا ہے وہیں خلق خدا سے محبت، ہمدردی اور خیر خواہی کا بھی متقاضی ہے۔
