اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ،19رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
نجی ٹی وی کے مطابق صدر زرداری نے کابینہ سے حلف لیا ،حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں خواجہ آصف ،احسن اقبال ،رانا تنویر ،اسحاق ڈار ،مصدق ملک ،اعظم نذیر تارڑ ،چوہدری سالک ،عبدالعلیم خان ،جام کمال ،امیر مقام ،اویس لغاری،خالد مقبول ،قیصر شیخ ،ریاض پیرزادہ ،محمد اورنگ زیب ،احد چیمہ ،محسن نقوی اور عطا تارڑ شامل ہیں ۔
