aslam iqbal

پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ،تحریک انصاف آئیندہ 48گھنٹے میں اہم اعلان کریگی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا ،اس حوالے سے آئیندہ 48گھنٹے میں اہم اعلان متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے شیڈو کیبنٹ کیلئے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت شروع کر دی ۔اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں ہر حکومتی محکمے کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی ،شیڈو کیبنٹ میں مختلف ارکان اسمبلی کوذمہ داریاں سونپی جائیں گی ،پنجاب میں اس وقت صرف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں ،حکومتی کارکردگی زیرو ہے ،ہم ایک ایک محکمے کو چیک کریں گے ،رمضان کی آمد ہے اور مہنگائی کا طوفان استقبال کر رہا ہے ،حکومت صرف مقدمے درج کرنے پر لگی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج،دہشتگردی ،کار سرکار میں مداخلت ، 6مقدمات100نامزد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں