کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے ریٹرننگ افسران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حلیم عادل نے درخواست میں استدعا کی کہ میں نے این اے 238سے جیل سے انتخابات میں حصہ لیا ،فارم 45کے مطابق میں نے 82972ووٹ حاصل کیے ،مخالف امیدوار ایم کیو ایم کے صادق افتخار نے 10262ووٹ لیے ،آر او نے فارم 47تیار کر کے متحدہ کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مارچ کو ویب سائٹ پر لگائے گئے فارم 45میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرے ووٹ قلم کے ساتھ کاٹے گئے ،آر او اور ڈی آر او کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔
