اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹس اور ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ،چیف جسٹس آئی جی اسلام آباد پر برہم ،ایف آئی اے کے افسر کی کھچائی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے ایف آئی اے کے افسر سے پوچھا کہ صحافی اسد طور پر جو دفعات لگائی گئیں وہ کیسے بنتی ہیں ،آپ کے ادارے میں کوئی پڑھا لکھا ہے ،کیا ہم نے آپ کو کوئی شکایت کی تھی جو ججز کا نام لیکر آپ نے صحافیوں کو نوٹس بھیج دیے ۔چیف جسٹس نے مطیع اللہ جان اور ابصار عالم کے کیسز میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور اٹارنی جنرل کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ کس قسم کے آئی جی ہیں ،انہیں ہٹا دیا جانا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : لطیف کھوسہ اورسلمان اکرم شخصی ضمانت پر رہا